ETV Bharat / state

Bleaching Powder used to Kill Fish: نالہ سندھ میں بلیچنگ پاؤڈر انڈیلنے سے مچھلیوں کی موت - نالہ سندھ میں بلیچنگ پاؤڈر

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک بار پھر شر پسندوں نے نالہ سندھ میں بلیچنگ پاؤڈر انڈیل دی جس کے سبب سینکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

نالہ سندھ میں بلیچنگ پاؤڈر انڈیلنے سے مچھلیوں کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 7:22 PM IST

نالہ سندھ میں بلیچنگ پاؤڈر انڈیلنے سے مچھلیوں کی موت

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ہاین، پالپورہ میں سینکڑوں مچھلیوں کو مرا ہوا پائے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے فوری طور پر حکام کو مطلع کیا جس کے بعد متعلقہ محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔ فوری تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خود غرض عناصر نے نالہ میں بلیچنگ پاؤڈر انڈیل دی ہے جس سے مچھلیوں کی موت واقع ہوئی۔ گاندربل پولیس نے کیس درج کرکے ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کی کچھ روز قبل ہی کنگن کے سمبل علاقے میں بھی زہریلی پاؤڈر پانی میں انڈیلنے سے ہزاروں مچھلیوں کی موت ہوئی تھی۔ اس واقعے میں بھی ایک کیس بھی درج کیا گیا تھا، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اس طرح کے واقعات پر لوگوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طور پر ملوث افراد کو حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اتنی مقدار میں بلیچنگ پاؤڈر صرف جل شکتی محکمہ کے پاس ہوتی ہے اور عام لوگ اتنی مقدار میں بلیچنگ پاؤڈر بغیر حکام کی مدد سے حاصل نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: Fish Were Found Dead منڈی کے اعظم آباد کے تالاب میں مچھلیاں مردہ پائی گئیں

ادھر، اس معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، گاندربل، ڈاکٹر سلمان نے نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر سے بلیچنگ پاؤڈر بیگ برآمد ہوا ہے جو جل شکتی کے کسی اسٹور کا ہی معلوم ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ نالہ سندھ کے گرد پہرا بڑھا دیا گیا ہے اور پولیس اس معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ برآمد کیا گیا بلیچنگ پاؤڈر بیگ جل شکتی کے کس اسٹور کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.