گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں چیرون علاقے کے باشندوں نے حیدر نہر، جو برسوں قبل پوری طرح سے سوکھ چکی ہے، کو ممکنہ طور سڑک میں تبدیل کرنے کے انتظامیہ کے فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’نہر کو سڑک میں تبدیل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہاں کے لوگ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔‘‘Conversion of Haider canal into Road, Cherwan Residents Protest in Ganderbal
چیرون کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں حکومت سڑک تعمیر کرنا چاہتی ہے وہاں کوئی بھی بستی آباد نہیں، ایک بھی رہائشی مکان نہیں۔‘‘ مقامی باشندوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جہاں ضرورت ہے وہاں حکومت سڑکوں کی تعمیر کو یقینی نہیں بنا رہی اور حیران کن طور پر حیدر کنال کو سڑک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔‘‘
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’اگرچہ اس نہر میں پانی موجود نہیں تاہم اس کے باوجود نہر کو سڑک میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گای۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’نہر کی تعمیر کے لیے مقامی کسانوں نے اپنی زرخیز اراضی وقف کی تھی، جس کا کوئی بھی معاوضہ کسانوں کو نہیں دیا گیا۔‘‘