اسکول آف لیگل اسٹڈیز (ایس ایل ایس)، سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور دامودرم سنجیویا نیشنل یونیورسٹی وشاکھا پٹنم، نے ہندوستان میں قانونی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اس حوالے سے باضابطہ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے، جو طلباء اور استاتذہ کو قانونی تحقیق میں مزید پیش رفت کے مواقع فراہم کرے گا اور مشترکہ تعلیمی تعامل کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے وشاکھا پٹنم کے وی سی سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی فضیلت کو حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے معاہدوں پر زور دیا اور کہا کہ ’’قومی پالیسی باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ تعلیم اور تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: کشمیر کو تشدد سے نجات ملنی چاہئے: صدر رام ناتھ کووند
انہوں نے کہا ہے کہ این ای پی کے اہداف کے حصول کے لیے یہ ایک نہایت ہی موزوں قدم ہے۔
دامودرم سنجیوہیا نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس سوریہ پرکاش نے معاہدے کو من و عن عملانے کی امید ظاہر کی۔