گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ چوری کے ایک واقعہ میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ نقدی اور سونا برآمد کیا ہے۔ چوری کا یہ واقعہ رواں ماہ 18 اور 19 کی درمیانی شب گنڈ کنگن کے علاقے کے رہائشی عاشق احمد میر اور مظفر احمد فمدا کے گھروں میں پیش آیا تھا۔ Burglary Case in Ganderbal
پولیس اسٹیشن گنڈ نے اس معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ وہیں آج پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے تین کا تعلق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے ہے۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت فیاض احمد گنی ساکنہ سوئی بگ، بڈگام، سلیم ملک ساکنہ کھگ بڈگام، سمیر لون ساکنہ کوکر باغ بڈگام اور امتیاز احمد گورو ساکنہ گنڈروشن، ربیتار موجودہ پریم پورہ بند سری نگر کے طور پر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Burglary Case Solved in Bandipora: بانڈی پورہ پولیس نے چوروں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا