ETV Bharat / state

Kiara Advani Kartik Aaryan in Kashmir: کیارا اڈوانی اور کارتک آریان فلم شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچے - کشمیر فلم شوٹنگ

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں شوٹ کی جا رہی ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ اور سنجے دت کی ’’لیو‘‘ کے بعد اب ’’ستیہ پریم کی کتھا‘‘ نامی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا ایک حصہ کشمیر میں فلمایا جا رہا ہے۔ Bollywood Shooting in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 4:20 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لیے بھی کشمیر اب ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔ کشمیر کی طرف مبذول کر رہا ہے۔ فلمی ستارے، ہدایتکار، فلم میکرس وادی کشمیر کے ساتھ اپنے ماضی کے شاندار تعلق اور لگاؤ کو بحال کرنے اور دوستانہ ماحول دلفریب اور جذاب مناظر میں شوٹنگ کے لیے وادی کشمیر آ رہے ہیں۔

رواں برس بالی ووڈ کے کئی معروف ہدایت کار اور اداکار کشمیر اپنی (آنے والی) فلموں کی شوٹنگ کے لیے کشمیر کا سفر کر چکے ہیں۔ معروف اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے رواں برس گلمرگ میں کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کے لیے ایک رومانوی گانا فلمانے کے لیے کشمیر کا رخ کیا۔ پہلگام میں بھی شوٹنگ کی گئی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے بھی کشمیر کا دورہ کیا، جو اپنی آنے والی فلم ’’لیو‘‘ کے تمل ورژن کی شوٹنگ کے لیے یہاں آئے تھے۔ اس کے مزید جنوبی ہند کی مشہور و معروف اداکارہ سمانتھا بھی وادی میں شوٹنگ کر چکی ہیں۔

اپنی آنے والی ’’ستیہ پریم کی کتھا‘‘ کے آخری مرحلے کی شوٹنگ کے لیے بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور کیارا اڈوانی نے بدھ کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ پہنچے۔ شوٹنگ عملہ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کارتک آریان اور کیارا اڈوانی نے اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کے لیے سونامرگ میں منفی درجہ حرارت میں شوٹنگ کی۔ دریں اثنا، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر، فلمی ستاروں نے اپنے مداحوں کو خطے کے موسم اور وادی کے خوبصورت نظاروں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ فلمی نغمے کے ایک حصے کو بدھ کے روز سونہ مرگ میں معروف تھاجیواس گلیشیر کے قریب شوٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Karan Jauhar in Kashmir: معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں

قابل ذکر ہے کہ ہندی رومانوی ڈرامہ ’’ستیہ پریم کی کتھا‘‘ میں کیارا اڈوانی اور کارتک آریان کے علاوہ گجراج راؤ اور سپریا پاٹھک بھی ہیں۔ 29 جون کو مراٹھی لم اسٹار سمیر ودوان اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے۔ وہیں باکس آفس کی سنسنی خیز فلم بھول بھولیا 2 میں کارتک آریان اور کیارا اڈوانی آخری بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.