ETV Bharat / state

بائیک پر کرتب بازی کی تصویر وائرل، بائیک کو کیا گیا بلیک لسٹ

سکولی وردی میں ملبوس گنجائش سے زیادہ طلبہ بائیک پر بیٹھنے، بغیر ہیلمٹ ڈرائیو کرنے اور کرتب بازی (اسٹنٹ) کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انظامیہ نے بائیک کو بلیک لسٹ کر دیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 8:55 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بغیر ہیلمٹ پہنے سڑکوں پر کرتب بازی (اسٹنٹ) کرتے ہوئے اسکولی طلبہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ انتظامیہ نے فوری طور ایکشن لی اور ’’نہ صرف خود کی بلکہ سڑک پر چل رہے دیگر راہگیروں کی جان خطرے میں ڈالنے‘‘ کی پاداش میں بائیک کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیما بیر سنگھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر اے آرٹی او گاندربل نے اننت ناگ کے اے آر ٹی او سے رابطہ قائم کیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بائیک کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ اے آرٹی او گاندربل، وجاہت احمد، نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’موٹر سائیکل کو اے آر ٹی او انت ناگ نے ہماری درخواست پر بلیک لسٹ کیا ہے اور اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر، گاندربل کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Motorcycle Stunt in Srinagar: موٹر سائیکل پر کرتب بازی، 7 نوجوان دھر لئے گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کسی بھی شخص کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس طرح کی کرتب بازی سے انسانی جانوں کے خطرے میں پڑنے کا امکان ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے (کم عمر) بچوں کو گاڑیاں یا بائیک دینے سے گریز کریں، وہیں انہوں نے عام سے بھی ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری کرنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہی وضع کیے جاتے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کا موجب بن سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.