ریچھ کی موجودگی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے ضلع گاندربل کے مینگ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول تھا۔ علاقے میں ریچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں ریچھ کو پکڑنے کے لیے پھندے نصب کیے تھے۔
بدھ کی صبح وائلڈ لائف کے عملہ کو ریچھ پکڑنے میں کامیابی حاصل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’’علاقے میں ریچھ کی موجودگی کے باعث خوف و دہشت کا ماحول تھا۔‘‘
مزید پڑھیں: BEAR CAPTURED IN VERINAG : محکمہ وائلڈ لائف ایک اور ریچھ پکڑنے میں کامیاب
وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ کو داچھی گام نیشنل پارک پہنچایا۔