پروگرام کے آغاز میں بے روزگار نوجوانوں Unemployed Youth کو روزگار کی مختلف اسکیمز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مشن یوتھ کی اسکیمز Mission Youth Schemes کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ اپنے اور دوسروں کے لیے روزگار پیدا کرسکیں۔
پروگرام کے دوران مشن یوتھ Mission Youth Program کی مختلف اسکیمز کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کیا گیا جس میں مومکن، تیجسوانی، رائز ٹوگیدر، ٹورسٹ ویلج نیٹ ورک، سیتھا-یوتھ ان ڈسٹریس، اے وی ایس اے آر، اسکل ڈیولپمنٹ انیشیٹوز، یوتھ کلب شامل ہیں۔
اس موقع پر مشن یوتھ کے او ایس ڈی نے بتایا کہ یہ اسکیمز جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں جس میں روزی روٹی جنریشن، ہنر مندی کی ترقی، تعلیم کی فراہمی شامل ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل پیر مظفر احمد نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار پیدا کرنے کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی تاکید کی۔
یہ بھی پڑھیں: مشن یوتھ 'ممکن' اسکیم کے تحت تجارتی گاڑیوں کی تقسیم
تمام شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ مشن یوتھ کی اسکیمز Mission Youth Scheme کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلائیں تاکہ ان اسکیموں کا فائدہ تمام اہل افراد تک پہنچ سکے۔ مذکورہ پروگرام میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی فار مشن یوتھ مرتضیٰ رشید، سی پی او عرفان گیری، اے سی ڈی، اے ڈی ایمپلائمنٹ، سی ای او، جی ایم، ڈی آئی سی گاندربل، زیڈ ای اوز اور دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔