ETV Bharat / state

گاندربل: نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین لگانے کی ترغیب - کورونا مخالف ٹیکہ لگانے

گاندربل کے قمریہ میدان میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے نوجوانوں خصوصا کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین نے حصہ لیا۔

گاندربل: نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین لگانے کی ترغیب

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 5:30 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نوجوانوں کو کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کے لیے از خود سامنے آنے کی تلقین کرتے ہوئے محکمہ صحت اور مقامی سپورٹس تنظیم کی جانب سے ایک آگہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

گاندربل: نوجوانوں کو کورونا مخالف ویکسین لگانے کی ترغیب

چیف میڈیکل افسر سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے آگہی کیمپ میں نوجوانوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے اور از خود سامنے آکر کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی اپیل کی۔

طبی عملہ نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کل 94مقامات پر کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی سہولیات میسر رکھی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع میں ایک لاکھ 17ہزار افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہیں جو سبھی صحت مند اور تندرست ہیں۔

مزید پڑھیں: گاندربل: حرکت قلب بند ہونے یا ایمبولنس نہ ہونے سے سیاح کی موت ہوئی؟

کورونا ویکسین سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کے عملہ نے کہا کہ ضلع میں کورونا ٹیکہ لگانے والے سبھی افراد صحت مند ہیں اور کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.