ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive at Wakura وکورا گاندربل میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

وکورا گاندربل میں برفباری کے دوران انسداد تجاوزات مہم کے تحت غیر قانونی عمارتیں اور زمین خالی کرائی گئی۔ Anti Encroachment Drive

وکورا گاندربل میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 9:18 AM IST

وکورا گاندربل میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل انتظامیہ کی ایک مشترکہ ٹیم جموں و کشمیر پولیس کی مدد سے تحصیلدار وکورا ڈاکٹر عمر کی نگرانی میں یہ کاروائی انجام دی گئی ہے۔ نمائندہ کے مطابق لوگوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی بیس کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ اس کارروائی میں ایک کمرشل کمپلیکس کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ جبکہ کچھ غیر قانونی قبضہ شدہ اراضی پر مختلف دکانوں کے ہورڈنگز اور اشتہارات تھے۔ تحصیلدار وکورا ڈاکٹر عمر نے کہا کہ گاندربل میں تجاوزات کی مہم زوروں پر ہے۔ یہاں تک کہ شدید برف باری میں بھی، ہم زمین کو واپس لینے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے تجارتی اور منافع بخش مقاصد کے لیے اس اراضی پر قبضہ کیا ہے وہ سمجھ لیں کہ یہ ایک سنگین جرم ہے اور ان سب کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ پاتھ، سڑکیں اور بس اسٹاف جو دکانداروں کی طرف سے تجاوزات کر چکے ہیں انہیں آنے والے دنوں میں واپس لیا جائے گا کیونکہ تجاوزات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یہ انسداد تجاوزات مہم گاندربل کے وکورا علاقے میں کی تھی، ہم نے اس سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے متعلقہ لوگوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔ ہم لوگوں کو قانون کی پابندی کرنے اور فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی ہورڈنگز کو ہٹانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکانداروں کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ اپنی دکانیں قانون کے مطابق چلائیں اور مسائل پیدا نہ کریں۔ تجاوزات کے خلاف یہ مہم مزید جاری رہے گی اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد مزید سرکاری اراضی واپس حاصل کر لی جائے گی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی تجاوزات زدہ ریاستی اراضی کو واپس لینے کے لیے مہم زوروں پر ہے اور یہ انسداد تجاوزات مہم جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں اس مہینے سے شروع کی گئی ہے اور اب تک ہزاروں کنال ریاستی اراضی کو تجاوزات کرنے والوں سے واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Baramulla anti Encroachment Drive: بارہمولہ میں سینکڑوں کنال سرکاری اراضی بازیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.