ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا: سکیورٹی انتظامات کا جائزہ - کمانڈنگ آفیسر

ڈی آئی جی سی کے آر امت کمار نے منیگام، بیس کپمپ بالتل اور دومیل کا دورہ کر کے امرناتھ یاترا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

امرناتھ یاترا: سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 1:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے منیگام اور بالتل علاقے سے امرناتھ یاتری جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی سی کے آر امت کمار نے بالتل بیس کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران تمام مقامات کا تفصیلی سکیورٹی جائزہ لیا گیا جس میں منیگام، بالتل اور دومیل کے بیس کیمپ کے علاوہ یاترا جانے والے راستے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات اور کیمپنگ مقامات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے یاتریوں کے آنے اور جانے والے راستوں اور گاڑیوں کی پارکنگ کے مقامات کے قابل اعتماد سفر کے لئے ٹریفک سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی کے ہمراہ ایس ایس پی گاندربل، کمانڈنگ آفیسر 118 بٹالین سی آر پی ایف، ایڈیشنل ایس پی گاندربل، ایس ڈی پی او کنگن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی ٹریفک بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.