ETV Bharat / state

گاندربل: کسانوں میں چارہ کاٹنے والی مشین تقسیم

ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پیر مظفر احمد نے کہا کہ جانوروں کے چارے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مویشی پالنے والوں میں یہ مشین تقسیم کی گئی ہے۔ یہ مشین کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔

کسانوں میں چارہ کاٹنے والی مشین تقسیم
کسانوں میں چارہ کاٹنے والی مشین تقسیم
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 8:33 PM IST

ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پیر مظفر احمد نے منی سیکریٹریٹ گاندربل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران محکمہ شیپ ہسبنڈری گاندربل کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں کے 13 مستفیدین میں بجلی سے چلنے والے چاف کٹر تقسیم کئے۔

کسانوں میں چارہ کاٹنے والی مشین تقسیم

بجلی سے چلنے والے چاف کٹر سے فائدہ اٹھانے والوں کو چاف کٹر کی قیمت کا 50 فیصد حصہ سبسڈی کے طور پر محکمہ کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کہا کہ چارے کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے چاف کٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملیٹنسی متاثرین کو پیشہ وارانہ کورسز میں خصوصی داخلہ

انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کے دیگر اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، جو ان کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ضلع کو 3.20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جو 32 مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ آج 1.30 لاکھ روپے مالیت کے چاف کٹر کسانوں میں تقسیم کیے گئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.