ETV Bharat / state

Block Diwas in Ganderbal: گاندربل میں بلاک دیوس منعقد - وسطی کشمیر

بلاک دیوس کے دوران اے ڈی سی گاندربل نے پی آر آئی ممبران کی جانب سے کی گئی بعض شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنے کے احکامات صادر کیے۔ Block Diwas in Ganderbalجبکہ افسران سے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی زور دیا۔

Block Diwas in Ganderbal: گاندربل میں بلاک دیوس منعقد

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 8:32 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی غرض سے ہفتہ وار بلاک دیوس منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ Block Diwas in Ganderbalایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC) گاندربل، خورشید احمد شاہ نے بلاک دیوس کی صدارت کی۔ پروگرام میں بلاک صفا پورہ کے پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔

منی سیکریٹریٹ گاندربل میں بلاک دیوس پروگرام منعقد

بلاک دیوس کی کارروائی کے دوران پی آر آئی ممبران نے آبپاشی کی نہروں کو صاف کرنے، پانی اور بجلی کی معقول فراہمی، بلاک آفس عمارت کی تزئین و آرائش، سٹون کوائری ورکرز کی بازآبادکاری، سڑکوں اور کھیل کے میدانوں کی تجدید و مرمت کے علاوہ باغبانی کے حوالے سے منعقد کیے جا رہے آگاہی کیمپوں سے متعلق کئی شکایات کی گئیں۔

مزید پڑھیں: Weekly Block Diwas at Ganderbal: صوبائی کمشنر نے گاندربل میں ’’بلاک دیوس‘‘ کی صدارت کی

بلاک دیوس کے دوران اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئی ممبران کی جانب سے کی گئی بعض شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنے کے احکامات صادر کیے۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات کے افسران، جو بلاک دیوس کے دوران موجود تھے، سے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاک دیوس کے انعقاد کا مقصد ہی عوام کو راحت پہنچانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.