وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں قمریہ گراؤنڈ کے قریب ایک سڑک حادثے میں 20 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بی ہامہ گاندربل کے رہنے والا فیضان احمد پرہ ولد شمیم احمد پرہ اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک تیز رفتار ٹپر نے اس کی اسکوٹی کو قمریہ گراؤنڈ کے قریب ٹکر مار دی۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیے جموں و کشمیر کی پہلی خاتون بس ڈرائیور سے
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر گاڑی ضبط کرلی اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔