ETV Bharat / state

گاندربل: سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ میتھاڈالوجی ورکشاپ کا افتتاح

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دو ہفتوں تک جاری رہنے والے ریسرچ میتھاڈالوجی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

گاندربل: سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ میتھاڈالوجی ورکشاپ کا افتتاح
گاندربل: سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ میتھاڈالوجی ورکشاپ کا افتتاح
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:41 PM IST

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے گرین کیمپس، گاندربل میں بزنس اسٹڈیز، سوشل سائنسز، میڈیا اور لیگل شعبوں میں اسکالرز کے لئے دو ہفتوں تک جاری رہنے والے ’’ریسرچ میتھاڈالوجی ورکشاپ‘‘ کا افتتاح کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ’’ریسرچ‘‘ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے معیار کا اندازہ بنیادی ڈھانچے یا پروگراموں کی تعداد سے نہیں بلکہ انکے تحقیقی معیار سے لگایا جاتا ہے۔‘‘

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ’’آج کی تحقیق کل کی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔‘‘

پروفیسر معراج الدین میر نے مزید کہا کہ ’’اگر تحقیق کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال نہ کیا گیا تو محض ڈگری حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: گاندربل: ہائیڈروپونکس پر ورک شاپ کا انعقاد

دو ہفتوں تک جاری رہنے والے ورکشاپ کے انعقاد پر انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی ستائش کرتے ہوئے ریسرچ اسکالروں کو مشورہ دیا کہ وہ انتہائی تجربہ کار ماہرین سے بھرپور استفادہ حاصل کریں جو ان 14 دنوں کے دوران لیکچر دیں گے۔

شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سربراہ پروفیسر فاروق شاہ نے ریسرچ اسکالرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نتیجہ خیز ریسرچ انفرادی، ادارہ جاتی، معاشرتی سطح کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی ترقی کا باعث بنتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.