جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے وڈر کنگن کے مضافاتی علاقے میں ایک 17 سالہ طالب علم سجاد احمد تندولی ولد گلزار احمد تندولی کا پاور کنال میں غرقآب ہونے سے موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سجاد احمد تندولی جو کہ مرگونڈ وڈر کنگن کا رہنے والا ہے وہ پاور کنال کی جانب سیروتفریح کی غرض سے گیا تھا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی افراد اور کنگن پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو تلاش کررہی ہے، خبر لکھنے تک لاش کی تلاش جاری تھی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس پاور کنال میں کئی لوگوں کی جانیں جاچکی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے اس لیے ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کنال پر جلد از جلد کام کیا جائے وارنہ ہمیں احتجاج کرنا پڑے گا۔