تمام وی ڈی سی ممبران ایس ڈی پی او گندوہ شہزادہ کبیر متو اور ایس ایچ او گندوہ وکرم سنگھ کی نگرانی میں تھانہ گندوہ پہنچے، جہاں اسلحہ، گولہ بارود اور روزانہ روسٹر کو چیک کیا گیا۔
موقع پر ہدایت جاری کی گئی کہ وہ تمام ہتھیاروں اور گولہ بارود کی مناسب دیکھ بھال کریں۔ دہشت گردی کے خلاف انسداد آپریشنس میں فورسز کی مدد، غیر اخلاقی عناصر پر نگاہ رکھنے اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے میں مدد دینے میں وی ڈی سیز اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام: استاد کی موت سے دلبرداشتہ شاگرد کی بھی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت
اس پروگرام میں ہتھیاروں سے نمٹنے، صفائی ستھرائی، مشق، فائرنگ اور افراد کو ہتھیاروں کی دیکھ بھال کی مشقوں پر تروتازہ کرنے کی تربیت دی گئی۔ اس وقت بھلسہ گندوہ میں 189 وی ڈی سی کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔