ETV Bharat / state

ایس او پیز پر عمل آوری کے لیے بھی پانی میسر نہیں - محکمہ جل شکتی

ضلع ڈوڈہ کے نجی و سرکاری اسکولوں میں بھی جموں و کشمیر کے باقی علاقوں کی طرح درس و تدریس کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تاہم ضلع کے بیشتر سرکاری اسکولوں میں بنیادی ضروریات کے فقدان سے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس او پیز پر عمل آوری کے لیے بھی پانی میسر نہیں

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 11:59 AM IST

ضلع ڈوڈہ کے ادھینپور علاقے میں قائم گورنمنٹ اسکول کے طلبا کو رفع حاجت کے لیے مقامی مسجد کا رخ کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسکول میں پانی کا معقول انتظام نہیں ہے۔

طلبا نے بتایا کہ اسکول میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب انہیں درس و تدریس کے دوران پیاس بجھانے کے لیے گھر سے ہی پانی ساتھ لانا پڑتا ہے۔ تاہم ایس او پیز کی عمل آوری خصوصا ہاتھ دھونے کے لیے اسکول میں پانی نہ ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس او پیز پر عمل آوری کے لیے بھی پانی میسر نہیں

اسکول کے ایک استاد نے بتایا کہ محکمہ صحت وغیرہ کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط میں بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں پینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے ایسے میں طلبا کیونکر ایس او پیز پر عمل آوری کر پائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں پانی کی قلت کے حوالے سے عوامی نمائندوں سمیت متعلقہ محکمہ جات خصوصا محکمہ جل شکتی کے افسران سے بات کی۔ ان کے مطابق انہوں نے ہمیشہ ٹھوس اقدامات کے بجائے صرف یقین دہانی ہی کرائی۔

ایس او پیز کی عمل آوری کے لیے بھی اگر پانی میسر نہ ہو تو عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.