ETV Bharat / state

وکست بھارت سنکلپ یاترا، ڈوڈہ میں پروگرام منعقد - ڈوڈہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا

ڈوڈہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت کمیونٹی ہال، ایم سی ڈوڈہ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز بھی پیش کیے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا، ڈوڈہ میں پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 6:27 PM IST

وکست بھارت سنکلپ یاترا، ڈوڈہ میں پروگرام منعقد

ڈوڈہ: دیہی اور شہری علاقوں میں مثبت تبدیلی لائے جانے اور ملک کو 2047تک ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی مہم ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ آج ڈوڈہ پہنچی۔ اس موقع پر میونسپل کونسل ڈوڈہ کے کمیونٹی ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ علاوہ ازیں مختلف محکمہ جات کے افسران، پی آر آئی ممبران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجولا کنکشن کی تقسیم، پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت قرضوں کی منظوری اور پی ایم اے وائی کے تحت بینفشریز میں مالی امداد کی تقسیم انجام دی گئی۔ علاوہ ازیں مختلف اسکولی طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کرکے حاضرین کی داد وصول کی۔ پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے کہا: ’’وکشت بھارت سنکلپ یاترا ایک شاندار اور ملگ گیر پہل ہے جو مختلف طبقات کو بااختیار بنانے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اب تک یہ یاترا ڈوڈہ میں بہت کامیاب رہی ہے اور میں اس کے مثبت اثرات کو دیکھ کر خوش ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں وکست بھارت سنکلب یاترا کے تحت پروگرام منعقد

قابل ذکر ہے کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا، حکومت ہند کی ایک خصوصی اور اہم پہل ہے جو دیہی اور شہری برادریوں کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یاترا حکومتی اسکیموں کے متعلق آگاہی، انہیں متعلقہ افراد تک پہنچانے، شکایات کے ازالے اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے۔ ڈوڈہ سمیت جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں اس مہم کے تحت پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.