ETV Bharat / state

Doda Road Accident ڈوڈہ سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - ڈوڈہ حادثے کی خبر

ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ car fell into ditch in Doda

ڈوڈہ سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
ڈوڈہ سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : May 12, 2023, 7:18 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کی سہ پہر کو ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے ملہورہ علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبر (JK06A-1026) گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفین کی شناخت جوگندر پال ولد بودھ راج اور رنجیت کمار ولد سوامی راج ساکنان پنتھان پریم نگر کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 9 مئی کو ضلع ڈوڈہ میں ایک نجی کار سڑک سے پھسل کر گہرے نالے میں جاگری۔ اس سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جن میں ایک کو نازک حالت میں جموں میڈیکل کالج روانہ کیا گیا۔ یہ حادثہ ڈوڈہ شہر کے جنوب مغرب میں ضلع صدر مقام سے تقریباً 4 کلومیٹر دور کھلانی کے قریب بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر پیش آیا جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس اور مقامی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ شدید زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کی حالت تشویشناک قرار دی اور انہیں فوری طور بہتر طبی امداد کے لیے جموں منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road accident In JK جموں و کشمیر میں دو سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.