ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں موٹر سائیکل اور آلٹو گاڑی کے درمیان ٹکر، ایک شخص ہلاک

ضلع ڈوڈہ میں بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ٹھاٹھری قصبہ کے قریب ایک موٹر سائیکل اور آلٹو گاڑی کے درمیان تصادم ہونے سے موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

twenty year old boy killed in road accident in doda
ڈوڈہ میں موٹر سائیکل اور آلٹو گاڑی کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 3:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع قصبہ ٹھاٹھری کے نزدیک ایک موٹر سائیکل اور آلٹو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ دو بجے کے قریب پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار بیس سالہ نوجوان ٹھاٹھری سے ڈوڈہ کی طرف جا رہا تھا کہ قصبہ ٹھاٹھری کے زیرو پوائنٹ پر ایک الٹو گاڑی کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کی شناخت گپتیشور سنگھ ولد دلچند کے طور پر ہوئی جو کہ ناگنی کھٹیارہ تحصیل کہارا کا رہنے والا ہے۔

ہلاک شدہ نوجوان کے بھائی ارون سنگھ جو کہ حادثہ کا عینی شاہد بتایا جا رہا ہے، اس نے بتایا کہ گپتیشور ٹھاٹھری زیرو پوائنٹ پر بائیک کو پیچھے کر رہا تھا کہ اچانک آلٹو گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں اس کے بھائی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

اس سلسلے میں پولیس نے آئی پی سی سیکشن 279 اور 304A کے تحت پولیس تھانہ ٹھاٹھری میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.