ETV Bharat / state

ضلع ڈوڈہ میں مزید بارہ علاقے کووڈ کنٹینمنٹ زون قرار - لاک ڈاؤن نافذ

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کرفیو میں توسیع کے علاوہ مزید بارہ علاقوں کو کووڈ کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

ضلع ڈوڈہ میں مزید بارہ علاقے کووڈ کنٹینمنٹ زون قرار

author img

By

Published : May 27, 2021, 4:41 PM IST

کورونا کرفیو میں مزید توسیع کے بعد خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں عوام کو مختلف ذرائع سے کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرنے اور وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ضلع ڈوڈہ میں مزید بارہ علاقے کووڈ کنٹینمنٹ زون قرار

ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں کورونا کرفیو کو یقینی بنانے کے لئے پولیس آفسران نے میں مارکیٹ کا دورہ کرکے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے عوام سے بلا عذر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہی منتخب دکاندار ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دکانیں کھولیں۔

انتظامیہ نے ضلع کے مزید بارہ علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیکر عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور انسانی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُن علاقوں کو مسلسل سنیٹائز کیا جا رہا ہے وہیں ’’انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کرفیو میں توسیع کے بعد اشیاء خوردو نوش کی دکانوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے اور ایس او پیز کو سختی سے عملانے کی تاکید کی جا رہی ہے۔

ڈی سی ڈوڈہ نے مزید کہا کہ عالمی وبا کے اس دور میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.