ETV Bharat / state

ڈی سی ڈوڈہ سمیت اعلیٰ افسران نے کووی شیلڈ کا ٹیکہ لگوایا

اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے ویکسین کو انتہائی محفوظ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ٹیکہ لگوانے والے تمام افراد صحت مند اور اچھے ہیں۔

Top officials, including DC Doda, vaccinated Kovi Shield
ڈی سی ڈوڈہ سمیت اعلیٰ افسران نے کووی شیلڈ کا ٹیکہ لگوایا
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:06 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے اے ڈی سی اور محکمہ مال کے افسران کے ہمراہ میڈیکل کالج میں کووی شیلڈ ویکسین کا ٹیکہ لگوایا۔

ڈی سی ڈوڈہ سمیت اعلیٰ افسران نے کووی شیلڈ کا ٹیکہ لگوایا

واضح رہے کہ کووڈ ویکسین کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ضلع میں پہلے محکمہ صحت، پولیس و محکمہ مال کے افسران سے کیا گیا ہے، جو کورونا وبا کے دوران عوامی خدمات میں سب سے آگے تھے۔

اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے ویکسین کو انتہائی محفوظ قرار دیا اور بتایا کہ ضلع میں ٹیکہ لگوانے والے تمام افراد صحت مند اور اچھے ہیں۔

ڈی سی نے یہ بھی بتایا کہ 1200 سے زیادہ محکمہ صحت سے وابستہ کارکنان کو پہلے ہی ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے اور خوراک کا دوسرا مرحلہ آئندہ پانچ دن میں شروع کیا جائے گا۔

تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام رجسٹرڈ مستفید افراد سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت اور تاریخ پر اپنی خوراک حاصل کریں تاکہ ضلع کے لئے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جاسکے اور وہ لوگوں کو بلا خوف و خطر اپنی خدمات پیش کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.