ETV Bharat / state

Vehicle Plunges Into Chenab River ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین افراد ہلاک - ڈوڈہ کی خبر

ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے، ایک گاڑی دریائے چناب میں جا گرنے سے کم سے کم تین افراد کی موت کا اندیشہ ہے۔ Road accident in Doda

ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 11:52 AM IST

Updated : Dec 20, 2022, 12:42 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک گاڑی دریائے چناب میں جا گرنے سے کم سے کم تین افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں منگل کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے ایک کار دریائے چناب میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں کم سے کم تین افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ Car plunges into Chenab river in Doda

ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کشتواڑ شاہراہ پر گھڑسو پٹرول پمپ کے نزدیک پیش آیا ۔گاڑی سڑک سے الٹ کر دیائے چناب برد ہو گئی ہے۔ مقامی رضاکار تنظیم ،ابابیل کے رضاکار بابر حسین نہرو نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے اُن کو بتایا گیا کہ صبح 5 بجکر 40 منٹ پر ایک گاڑی جس کو روشنیاں جل رہی تھیں۔ دریائے چناب میں ڈوبتی ہوئی دیکھی گئی ۔ جس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور جائے حادثہ سے ایک ڈرائیونگ لائسنس پایا گیا۔ جس کی شناخت منجیت سنگھ سکنہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے ۔

بابر نے بتایا کہ منجیت سنگھ بھدرواہ سے اپنی اہلیہ اور دس سالہ بچی کے ہمراہ جموں کی طرف جا رہے تھے اور پُل ڈوڈہ سے ممکنہ تیل بھرنے کے لئے گھڑسو پٹرول پمپ گئے تھے اس دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا برد ہو گئی ۔حادثے میں منجیت سنگھ، اُن کی اہلیہ اور بچی لاپتہ ہیں ۔ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کی نشاندہی کر لی ہے ۔دریائے چناب کی گہرائیوں سے گاڑی اور لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vehicle Plunges Into Chenab River ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 نومبر کو ضلع ڈوڈہ کے ترنگول پل اسر کے قریب ایک گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم ہلاک ہو گئے تھے جب کہ چوتھا ملازم زخمی ہوگیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں محکمۂ روڈ اینڈ بلڈنگس کے چار ملازمین ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ترنگول پل اسر کے نزدیک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں گر گئی۔ Road accident in Doda

یو این آئی

Last Updated : Dec 20, 2022, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.