ETV Bharat / state

دو روزہ تائیکوانڈو چیمپین شپ اختتام پذیر

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں آج تک صرف کرکٹ کے ہی بڑے بڑے ٹورنامنٹ منعقد ہوئے ہیں۔ جس میں غفران میموریل کرکٹ چمپین شپ قابل ذکر ہے۔ اس کرکٹ چمپین شپ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کیا ہے۔ لیکن آہستہ آہستہ اب مزید کھیلوں کو بھی یہاں فروغ مل رہا ہے۔

Taekwondo championship
تائیکوانڈو چیمپین شپ
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 4:39 PM IST

Updated : Dec 28, 2020, 5:10 PM IST

حکومت کی جانب سے کھیل مقابلوں کو فروغ دینے کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں سے اب کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی ہُنر مند کھلاڑی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کی تاریخ میں پہلی بار جموں و کشمیر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نو تشکیل شدہ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈوڈہ کے تحت محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے دو روزہ تائیکوانڈو چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں شائقین کی بھاری تعداد نے حصّہ لیا اور چمپین شپ کے دوران شاندار مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔ یہ چمپین شپ اس لئے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس سے قبل اس طرز کے کھیل کو صرف ٹی وی پر دیکھا جاتا رہا ہے۔

تائیکوانڈو چیمپین شپ

پہلی مرتبہ منعقد ہوئی تائیکوانڈو چمپین شپ میں اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ صورت سنگھ بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ اس چمپین شپ میں خاص مہمان ماسٹر اُتل پنگوترہ موجود تھے، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ریفری کے فرائض انجام دئیے اور ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس گیمز کا بھی حصّہ رہے ہیں۔ اس دو دوزہ تائیکوانڈو چمپین شپ میں ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی اِداروں، کلب سے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصّہ لیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

یہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا کہ ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی اِداروں میں طلباء کو تائیکوانڈو کی مشق کرائی جا رہی ہے۔ جس کے لئے اسکول انتظامیہ نے کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ چمپین شب میں کھلاڑیوں کی سہولیت کے لئے بین الالقومی طرز کا ساز و سامان دستیاب رکھا گیا اور تکنیکی ٹیم میں تائکوانڈو ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری زبان کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والا نوجوان شاعر

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی ریفری اُتل پنگوترہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے پسماندہ ضلع ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ بہت بڑی چمپین شپ کا اہتمام کیا گیا اور مختصر وقت کے اندر یہاں بچّوں کو تیار کیا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈوڈہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ بلکہ بچّوں کو صرف پلیٹ فارم کی ضرورت تھی۔ جو اب یہاں کے مقامی قومی کھلاڑی فراہم کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ڈوڈہ کے کھلاڑی قومی سطح پر ریاست اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر خاتون کھلاڑیوں نے تائیکنڈو کو مشکل حالات میں اپنا دفاع کرنے کے لئے اہم قرار دیا۔ اور اس کے ذریعہ ملک کی نمائندگی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Last Updated : Dec 28, 2020, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.