جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری میں کورونا وائرس مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد قصّبہ ٹھاٹھری میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ جس وجہ سے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بیوپار منڈل ٹھاٹھری کے صدر نے بتایا ہے کہ باہر سے لوگ قصّبہ میں داخل ہو رہے ہیں جس وجہ سے کورونا مثبت معاملات سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: بینک کے باہر لمبی قطاریں، سماجی دوری ناپید
انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری اِدارے بند ہو گئے ہیں۔ جبکہ پہلے ہی تاجر برادری کو چار ماہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کا اثر غریب طبقہ پر بھی پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کا اثر اب آئندہ آنے والے تہواروں پر بھی پڑے گا۔ اس لئے تمام لوگ متحرک رہیں۔ اور غیر ضروری قصّبہ میں گشت کرنے والے لوگوں کی خبر انتظامیہ کو دیں۔