ETV Bharat / state

ڈوڈہ: انہدامی کاروائی کے دوران عملہ پر پتھرائو - پولیس کی بروقت کارروائی

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بلاک چرالہ کے جنگلات میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران عملہ پر پتھراؤ کیا گیا۔

بلاک چرالہ کے جنگلات سے غیر قانونی تعمیر کو ہٹایا گیا ۔جنگلاتی عملہ پر ہوا پتھراؤ

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 8:15 PM IST

جنگلاتی اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے لئے محکمہ جنگلات ڈوڈہ کی انہدامی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ فارسٹ رینج چرالہ کے بلاک جائی 1 کمپارٹمنٹ نمبر نو کے جنگلات میں غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کیا۔

سرکاری عملہ نے مذکورہ فارسٹ رینج میں مقامی باشندوں کی جانب سے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے شیڈ کو بھی منہدم کیا۔

بلاک چرالہ کے جنگلات سے غیر قانونی تعمیر کو ہٹایا گیا ۔جنگلاتی عملہ پر ہوا پتھراؤ

جنگلاتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے دوران غیر قانونی قبضہ جمانے والے لوگوں کی طرف سے جنگلاتی عملہ پر پتھراؤ کیا گیا۔ جس وجہ سے کارروائی کرنے والے عملہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے جنگلاتی عملہ کو حملہ آوروں سے بچا لیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ زیر نمبر 26 ائی ایف اے اور 52 ائی ایف اے درج کیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے آفسر نے بتایا کہ اس طرز کے غیر قانونی تجاوزات اور جنگلاتی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ اُنہوں نےکہا: ’’پولیس کے ساتھ بہتر تال میل کی بدولت تمام جنگل سمگلروں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جو سبز سونے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.