ETV Bharat / state

ڈوڈہ پریمیئر: چھ اپریل تک مختلف کھیل مقابلے - جموں و کشمیر ڈویژنوں

حکام نے بتایا کہ یہ تقریبات جموں و کشمیر ڈویژن کے ہر ضلع میں منعقد کی جا رہی ہیں اور فائنل میچ جموں و کشمیر کی فاتح ٹیم کے مابین کھیلے جائیں گے۔

Doda Premier
ڈوڈہ پریمیئر
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 9:47 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں نوجوان نسل کو برائیوں سے روکنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں ضلع سطح کے پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ڈوڈہ پریمیئر

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام اس اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا افتتاح کونسل کے ریاستی انچارج نے کیا۔ اس ایونٹ کے دوران فٹ بال، والی بال، کبڈی اور ہاکی میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام

پریمیئر لیگ میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ تقریبات جموں و کشمیر ڈویژنوں کے ہر ضلع میں منعقد کی جا رہی ہیں اور فائنل میچ جموں و کشمیر کی فاتح ٹیم کے مابین کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں اسپورٹس آفیسرز اور شائقین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں کھیلا گیا۔ ایونٹ 6 اپریل تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.