ETV Bharat / state

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک - جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ

ڈوڈہ صدر مقام سے 26 کلومیٹر دور بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر ایک ایکو وین کے پانچ سو فٹ گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

six died in doda road accident
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 8:48 PM IST

Updated : Feb 15, 2021, 9:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دیر شام اس وقت دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ایکو وین بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ کے رگی نالہ کے مقام پر پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجہ میں ایک کمسن بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ڈوڈہ صدر مقام سے 26 کلومیٹر دور بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایکو وین ڈوڈہ سے جموں کی طرف جا رہی تھی، تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی غیر سرکاری تنظیم الخیر کے رضاکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی اور زخمی بچے کو فورا علاج معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال عسّر میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت راکیش کمار ولد مرحوم داتا رام سکنہ غنیکہ، چندر ریکھا زوجہ ڈاکٹر اجیت کمار سکنہ نگری ڈوڈہ جبکہ کمسن بچے سمیت چار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Feb 15, 2021, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.