ETV Bharat / state

Doda Link Road upgradation رابطہ سڑک کی اپگریڈیشن سے عوام میں خوشی - ڈوڈہ شیواہ سندراہ رابطہ سڑک اپگریڈیشن

ڈوڈہ میں شیواہ سندراہ - چکرابتی رابطہ سڑک کی اپگریڈیشن اور کشادگی کا کام شروع ہونے پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حادثات میں کمی واقع ہوگی۔

رابطہ سڑک کی اپگریڈیشن سے عوام میں خوشی
رابطہ سڑک کی اپگریڈیشن سے عوام میں خوشی
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:02 PM IST

رابطہ سڑک کی اپگریڈیشن سے عوام میں خوشی

ڈوڈہ: صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں دور افتادہ دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اپگریڈیشن کا کام جاری ہے۔ پی ایم جی ایس وائی (PMGSY) کی جانب سے ضلع کی شیواہ سندراہ - چکرابتی رابطہ سڑک کی اپگریڈیشن کا کام شروع کیے جانے سے لوگوں میں کافی خوشی کا ماحول ہے۔ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد سڑک کی تعمیر شروع کی گئی جس پر عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی ستائش کی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ قریب تیرہ برس بعد اس سڑک کو کشادہ کیا جا رہا ہے جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ رابطہ سڑک ملحقہ تین پنچایتوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ تحصیل صدر مقام پہنچنے کے لیے محض یہی ایک کشادہ سڑک ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قریب دس برس قبل تعمیر کی گئی سڑکوں پر صرف ایک ہی گاڑی گزرنے کی گنجائش ہے اور خطے میں بڑھتے سڑک حادثات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل سڑکوں کی اپگریڈیشن، تعمیر اور کشادگی، کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے سڑک کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ اس کی کشادگی کا عمل شروع کیے جانے پر پی ایم جی ایس وائی سمیت ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی اپگریڈیشن سے نہ صرف لوگوں کو راحت پہنچے گی بلکہ اس سے ٹریفک حادثات اور ان میں ہونے والے جانی نقصانات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: People Repair Road In Poonch پونچھ میں مقامی لوگوں کے ذاتی خرچ سے سڑک کی مرمت کا کام شروع

انہوں نے اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے فوری ٹینڈرنگ اور ٹھیکہ دار کی جانب سے فوری طور کام شروع کیے جانے پر بھی انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ اور تنگ ہونے کے سبب عوام کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اب رابطہ سڑک کی مرمت اور اسے کشادہ بنائے جانے کے عمل سے سفر میں کافی آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.