انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے غریب طبقہ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اُن کو روزگار فراہم کرنے کے لیے منریگا کے تحت کام کاج کو دوبارہ شروع کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی غریب کلیان یوجنا کے تحت پانچ ماہ کا مفت راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک کی کثیر آبادی اس اسکیم سے مستفید ہو رہی ہے۔
شکتی پریہار نے بتایا کہ ڈوڈہ میں بی جے پی کے کارکنان نے زمینی سطح پر لاک ڈاؤن کے دوران کام کیا ہے اور پچیس لاکھ پی.ایم امدادی کھاتے میں جمع کئے ہیں جو قابل ستائش قدم ہے۔
اُنہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کی فلاح بہبود کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں کے حوالے سے بتایا کہ تمام اسکیمیں ملک میں کارگرد ثابت ہوئی ہیں۔اس وقت زمینی سطح پر عوام کو راحت پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے ہر ممکم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
بی جے پی کی مرکزی قیادت نے لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہوئے لوگوں کو دوبارہ روزگار فراہم کرنے کے لئے سلسلہ وار ترقیاتی کاموں کو بحال کیا۔ اس کے علاوہ رابطہ سڑکوں پر دوبارہ کام بحال کیا گیا ہے جس کے تحت بے روزگار لوگوں کو روزگار ملا ہے جس سے وہ اپنے بچّوں کے لئے روزی روٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔مزید بتایا کہ ڈوڈہ میں مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں نے اُن سے ملاقات کی اور اپنے مسائل مطالبات کو اجاگر کیا
اُنہوں نے بتایا کہ وہ انتظامیہ سے مل کر عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔