ETV Bharat / state

بھلیسہ: رینڈم سیمپلنگ کے دوران سات دکاندار مثبت

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 9:27 AM IST

ڈوڈہ کے گواڑی بھلیسہ میں کورونا مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بازارکو بند کر دیا گیا۔

بھلیسہ: رنڈم سمپلنگ کے دوران سات دکاندار مثبت

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے دکانداروں، حاملہ خواتین کی رینڈم سیمپلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

پیر کے روز ایس ڈی ایم گندو بھلیسہ پریتم لال تھاپا نے گندوہ میں رینڈم سیمپلنگ کے دوران سات کورونا وائرس معاملے سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔

انتظامیہ نے گواڑی اور بھلیسہ کے قریب دو سو دکانداروں کے نمونے جانچ کے لیے حاصل کیے تھے جن میں سے 7 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اِن سات مثبت افراد میں سے چھ کا تعلق گواڑی سے ہے جو وہاں دکان چلاتے ہیں اور ایک اسی علاقے کا نمبردار بھی شامل ہے۔

تمام کووڈ۔19 مثبت افراد میں کسی کی بھی سفری تاریخ نہیں ہے۔ مقامی دکانداروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے گواڑی مارکیٹ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

انتظامیہ نے اس بات کا شک ظاہر کیا کہ تمام متاثرہ کاروباریوں کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد اِن کے رابطہ میں آئی ہے۔ جس سے اس وائرس کا کیمونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

گندوہ پولیس نے پورے علاقے اور مارکیٹ کو سیل کردیا ہے اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرانے کے بجائے اپنے گھروں میں رہیں اور متاثرہ افراد کے رابطہ میں آنے والوں کی تلاش میں اُن کی مدد کریں ۔

سات کورونا مثبت افراد کو چنگا بھلیسہ کے انتظامی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.