ETV Bharat / state

Rains in Jammu and Kashmir بھاری بارش اور برف باری کے پیش نظر رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں اسکول بند - رامبن میں تعلیمی ادارے بند

رامبن اور ڈوڈہ ضلع میں بارش اور تازہ برف باری کے پیش نظر آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ Schools closed in Ramban

بھاری بارشوں کے پیش نظر رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں اسکول بند

author img

By

Published : May 8, 2023, 12:03 PM IST

Updated : May 8, 2023, 5:00 PM IST

بھاری بارش اور برف باری کے پیش نظر رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں اسکول بند

جموں: جموں و کشمیر میں جاری بھاری بارشوں اور تازہ برف باری کے پیش نظر خطہ چناب کے رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں تعلیمی اداروں کو جزوی طور پر بند کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔ ضلع مجسٹریٹ رام بن نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع میں آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا تاہم امتحانات حسب شیڈول منعقد ہوں گے۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں اور دریاؤں کے نزدیک جانے کی اجازت نہ دیں۔ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے بھی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی طور پر اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں پیر کے روز اسکول بند رہیں گے تاہم اگر کہیں امتحانات چل رہیں ہوں گے تو ان کو حسب شیڈول منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہوائوں کے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 8 مئی کو بھی مختلف مقامات پر بارشیں ہو سکتی ہیں جب کہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ برف باری کے باعث مغل روڈ بھی بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کہا کہ مغل شاہراہ کو اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک موسم ساز گار نہیں ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: Mughal Road موسم ساز گار ہونے کے بعد مغل شاہراہ کو بحال کیا جائے گا، ڈی سی پونچھ

یو این آئی

Last Updated : May 8, 2023, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.