خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے بائز ہائر اسکنڈری اسکول ڈوڈہ میں منعقدہ یوٹی سطح کے انڈر 17 ویمنز والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔
ٹورنمنٹ کا فائنل میچ ضلع سانبہ اور ضلع راجوری کے مابین کھیلا گیا جس میں ضلع راجوری نے سانبہ کی ٹیم کو 3.1 سیٹ سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔
بعدازاں مہمان خصوصی کے ہمراہ کمانڈنگ آفیسر 10 آر آر محمد نوید، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڈوڈہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور اسانید سے نوازا۔
مزید پڑھیں؛ بی جی دوسرے سمسٹر کے طلبہ پریشان کیوں؟
اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ اُن کے ہمراہ کمانڈنگ آفیسر 10 آر آر بھی موجود تھے۔