ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ہفتہ واری لاک ڈاؤن سے عوام میں ناراضگی

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ویکینڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ہفتہ واری لاک ڈاؤن
ہفتہ واری لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 8:55 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر ویکینڈ کرفیو اب بھی جاری ہے جس کی وجہ ان دو دنوں میں تمام کاروباری ادارے بند رہے۔

ہفتہ واری لاک ڈاؤن

عیدالاضحیٰ کے قریب آنے کے بعد بھی کورونا کرفیو اور بندشوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ہفتہ واری کرفیو کے پیش نظر جہاں تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔ وہیں، سڑکوں پر سواریاں دیکھی گئی تاہم بازار بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافے کے بعد تمام اضلاع میں ہفتہ واری کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

جوں ہی کورونا مثبت معاملات میں کمی ہوئی، مرحلہ وار طریقے سے سترہ اضلاع سے ویکینڈ لاک ڈاؤن کو ختم کیا گیا ہے۔

ابھی خطہ جموں کے ایک ہی ضلع ڈوڈہ میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن ہے۔

ڈوڈہ میں کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہاں کورونا کیسز کم ہیں پھر بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

لوگوں نے کہا کہ 'پہلا لاک ڈاؤن کسی حد تک قبول تھا لیکن عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل بازار بند رکھنے سے لوگوں کو خریداری میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ اس لیے انتظامیہ لاک ڈاؤن کو فی الحال ختم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.