ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ بریسوانا گون کے باشندوں نے ضلع صدر مقام پر احتجاج کرتے ہوئے ’’فرار‘‘ ٹیچر کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protestors Demand Action against Doda School Teacher احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹس کے ذریعے نجی پبلک اسکول کو بدنام کرنے والے ٹیچر کو گرفتار نہ کرنا انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کی واضح دلیل ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ’’بریسوانا، ڈوڈہ کے ہجی پبلک اسکول میں کام کر رہے ایک ٹیچر نے قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کیا جس پر نہ صرف اسکول انتظامیہ نے اسے برطرف کیا بلکہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی۔‘‘ Protest in Doda مظاہرین نے بتایا کہ ’’ریاست بنگلور سے تعلق رکھنے والا ٹیچر فرار ہے اور ابھی تک پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار نہیں کیا ہے۔‘‘
مظاہرین نے انتظامیہ سے قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے والے ٹیچر کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں ڈوڈہ پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور عنقریب ہی ملزم ٹیچر کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: