ڈوڈہ میں لاک ڈاون کی وجہ سے تجارت پیشہ افراد کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آج تاجرین نے ہفتہ واری کرفیو کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے تمام پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ تاجرین کے مطابق لاک ڈاون کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ سال سے کاروبار ٹھپ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بنکوں سے حاصل کئے قرض کی قسطیں بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں اور دوکان کا کرایہ بھی وہ ادا نہیں کرپارہے ہیں۔
گندوہ بھلیسہ و ملکپورہ میں احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سے ہفتہ واری کورونا کرفیو کو ختم کرنے اور قرضہ جات کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈوڈہ: ہفتہ واری لاک ڈاؤن سے عوام میں ناراضگی
احتجاجی کے دوران چیرمین بھلیسہ یونائٹڈ فرنٹ محمد حنیف ملک کے علاوہ سماجی کارکن چودھری غلام رسول اور نعمت اللہ وانی نے مظاہرین سے خطاب کیا۔