ETV Bharat / state

آر ڈی ڈی بلاک بنجواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - بدعنوانی کے خلاف احتجاج

ضلع ڈوڈہ میں عوام نے آر ڈی ڈی بلاک بنجواہ پر بے ضابطگی اور بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

protest against rdd block banjwah in doda
آر ڈی ڈی بلاک بنجواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 7:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آر ڈی ڈی بلاک بنجواہ کی جانب سے مختلف معاملات کی ادائیگی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آر ڈی ڈی بلاک بنجواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ورک ڈاون پیمینٹ فارم 2019-20 کے اجراء کے متعلق بی ڈی او بنجواہ کو متعدد دفعہ درخواست دینے کے باوجود آج تک کچھ بھی ادا نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے دوران سماعت تمام تر مواد اور ادائیگی میں مبینہ طور پر بد دیانتی کی گئی ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ایم جی منریگا کے تحت کچھ منتخب افراد کو ہی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد نہیں تسلیم کی گیا تو وہ لوگ پرتشدد انداز میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.