مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں بنجواہ بھلیسہ یوتھ ایسوسی ایشن نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحصیلدار بنجواہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
بنجواہ یوتھ ایسوسی ایشن کے بینر تلے نوجوانوں نے سڑک کی تعمیر، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عملے کی قلت کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
بنجواہ یوتھ ایسوسی ایشن نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نوجوانوں نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بنجواہ روڈ کی جلد بلیک ٹوپنگ، پی ایچ سی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عملے کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم ختم، ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک
اس کے علاوہ انہوں نے جل شکتی محکمہ، تعلیم اور موبائل نیٹ ورک کے مسائل پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبھی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔