جموں: امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انتظامیہ نے بھدرواہ قصبے میں جمعے کے روز سخت کرفیو نافذ کر دیا جبکہ رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں انٹرنیٹ خدما ت کو منقطع کیا گیا۔ ادھر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔Situation at Bhaderwa
اطلاعات کے مطابقہ بھدرواہ قصبے میں جمعرات کی شام کو شر پسند عناصر نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا جس وجہ سے ضلع بھر میں کشیدگی کا ماحول پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ بھدرواہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع مجسٹریٹ نےکرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ جمعے کے روز بھدرواہ اور اس کے آس پاس علاقوں میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بدرواہ پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ جو کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔Prophet remarks row
ترجمان کے مطابق امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر بھدرواہ قصبے میں احتیاطی طورپر جمعے کے روز کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔دریں اثنا افواہوں سے بچنے کی خاطر انتظامیہ نے کشتواڑ ، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بھی منقطع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شر پسند عناصر کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کیا گیا اور اُن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔Internet suspended in kishtwar
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ اور ایس ایس پی بھدرواہ قصبے میں خیمہ زن ہیں اور وہ حالات کا از خود جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’ میں دونوں فرقوں سے وابستہ ذی عزت شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی خاطر آگے آئیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کریں۔مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، صوبائی کمشنر جموں رامیش کمار ، ایس ایس پی ڈوڈہ کے ساتھ رابطے میں ہوں اور وہ از خود حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Curfew Imposed at Bhadarwah: بھدرواہ میں کرفیو نافذ، مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کی بات چیت جاری