ETV Bharat / state

PHE Workers Protest: پی ایچ ای ورکرز کی ہڑتال 35ویں دن میں داخل

جل شکتی/پی ایچ ای ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ kyh- ملازمین اور یونین کے ارکان نے میڈیکل الاؤنس میں اضافہ اور ورکرز کی 70 ماہ کی زیرالتواء اجرت کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ PHE Daily Wagers Stage Protest

پی ایچ ای ورکرز کی ہڑتال 35ویں دن میں داخل ہوگئی

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 12:38 PM IST

ڈوڈہ: یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے ڈوڈہ جل شکتی ڈپارٹمنٹ میں یومیہ اجرت کے ایمپلائز گزشتہ 22 جون سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں، تنظیم کے سینئرز نے اپنے دیرینہ مطالبات پر میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے حکومت سے عارضی ملازمت کو باقاعدہ کرنے کے علاوہ مرکزی قانون کے تحت کم از کم اجرت و میڈیکل الاؤنس میں اضافہ اور 70 ماہ کی زیرالتواء اجرت کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ PHE daily wagers protest

پی ایچ ای ورکرز کی ہڑتال 35ویں دن میں داخل ہوگئی

انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے زیرالتوا مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں متعدد مسائل کو لیکر یونین کی جانب سے چیف سکریٹری کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا تاہم آج تک ان مسائل کو حل نہیں کیا گیا جس کے بعد ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایچ ای ملازمین کی جاری ہڑتال سے عام لوگ کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں 3 تا 4 روز سے صرف 15 تا 20 منٹ کےلیے ہی پانی کی سربراہی کی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں UT انتظامیہ عوام کو باقاعدہ اور مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : PHE Employees Protest: جموں میں پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.