ETV Bharat / state

Nukkad Natak اسٹریٹ شو کے ذریعے نشہ سے دور رہنے کا پیغام - نکڑ ناٹک اسٹریٹ شو ڈوڈہ

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ڈوڈہ میں اسٹریٹ شو کے ذریعے عوام سے منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔ شو میں فنکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی طالبات نے بھی شرکت کی۔ Drug Awareness Street Show in Doda

a
a
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 4:36 PM IST

اسٹریٹ شو کے ذریعے نشہ سے دور رہنے کا پیغام

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت مرکزی و یوٹی انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات، غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سیمنارز، ریلیز کے علاوہ مختلف پروگرامز کا انعاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے اولڈ بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت مختلف سرگرمیوں، بشمول اسکیٹس، اسٹریٹ ڈرامے کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں اور طلبہ نے مختلف شوز کے ذریعے عوام کو منشیات سے دور رکھنے کا پیغام دیا۔

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور کلا سنسکرت ایوام بھاشا اکادمی، سب آفس ڈوڈہ کی جانب سے تیار کردہ ایک رنگا رنگ ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جس میں موت (یمراج) کو ایک منشیات کے عادی شخص گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا۔ ڈوڈہ قصبہ کے مختلف بازاروں، سڑکوں اور علاقوں سے گھومتے ہوئے اس شو نے تماشائیوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ قدیم بس اسٹینڈ ڈوڈہ تک ناٹک جاری رہنے کے بعد مشن شکتی ڈوڈہ کی جینڈر اسپیشلسٹ ثانیہ خان کی زیر نگرانی ’’ناری نکیتن ڈوڈ‘‘ سے وابستہ طالبات نے ایک اسٹریٹ پلے کا بھی مظاہرہ کیا۔

اسٹریٹ پلے کے ذریعے جہاں لوگوں کو منشیات کے استعمال اور اس کے کاروبار سے دور رہنے کا پیغام دیا گیا وہیں اس اسٹریٹ پلے میں لڑکیوں کی پرورش اور ان کی تعلیم کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈی سی ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ، پران سنگھ، ڈاکٹر آر کے بھارتی، اے سی آر ڈوڈہ، سنجیو کمار، سی پی او ڈوڈہ سریش کمار، ڈی آئی او، ڈی آئی پی آر محمد اشرف وانی، ڈی ایس ڈبلیو او، ڈوڈہ، طارق قاضی، ڈی وائی ایس ایس او ڈوڈہ جعفر شیخ اور کلچرل آفیسر صلاح الدین بھی فنکاروں کے ساتھ تھے۔

مزید پڑھیں: Nukkad Natak In Doda: ڈوڈہ میں منشیات کے خلاف بیداری کیلئے نکڑ ناٹک

منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو نشہ چھوڑنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.