ETV Bharat / state

باراتی کا ٹیسٹ مثبت، شادہ شدہ جوڑا قرنطینہ میں - کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں گندو بھرتی گاؤں سے تعلق رکھنے والے نئے شادی شُدہ جوڑے کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا۔

براتی کا ٹیسٹ مثبت، شادہ شدہ جوڑا قرنطینہ میں

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 6:19 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں علاقہ گندو کے بھرتی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نئے شادی شُدہ جوڑے کو گندو میں قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا۔

نمائندے کے مطابق شادی میں بطور براتی شامل ہونے والے ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد دولہا، دلہن اور اُن کے ساتھ چار براتیوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔ دلہن کا تعلق ضلع رام بن کے رامسو علاقے سے بتایا جا رہا ہے جو کہ ریڈ زون کے زمرے میں آتا ہے۔

براتی کا ٹیسٹ مثبت، شادہ شدہ جوڑا قرنطینہ میں

ضلع ڈوڈہ میں پانچ مختلف مقامات پر کووڈ19 جانچ کے لئے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، جہاں مذکورہ جوڑے کے علاوہ دیگر براتیوں کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹنگ کے لیے روانہ کیے گئے۔ رپورٹ آنے تک اُن کو انتظامی قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کووڈ19 معاملات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کی تعداد میں بھی متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.