ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ایم بی بی ایس طلباء نے آل انڈیا کوٹہ کے خلاف کیا احتجاج

طلباء نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام بُری طرح متاثر ہوگا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پہلے ہی میڈیکل اسٹریم کے لیے پی جی سیٹوں کی کمی کا سامنا کررہا ہے اور "اب موجودہ سیٹیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت کھول دی گئی ہیں"جس سے اُن کا مستقبل تاریک میں نظر آرہا ہے۔

ایم.بی.بی.ایس طلباء نے ڈوڈہ میں آل انڈیا کوٹہ کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:48 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ایم بی بی ایس طلباء نے پچاس فیصدی نشستیں آل انڈیا کوٹہ میں ضم کرنے کے خلاف میک شفٹ کمپس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے یو ٹی حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے۔

ایم.بی.بی.ایس طلباء نے ڈوڈہ میں آل انڈیا کوٹہ کے خلاف احتجاج کیا

طلباء نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام بُری طرح متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پہلے ہی میڈیکل اسٹریم کے لیے پی جی سیٹوں کی کمی کا سامنا کر رہا ہے اور "اب موجودہ سیٹیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت کھول دی گئی ہیں"جس سے اُن کا مستقبل تاریک میں نظر آرہا ہے۔

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے احتجاج کر رہے طلباء نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آل انڈیا کوٹہ کا اگر نفاذ ہو جائے گا تو ہیلتھ نظام مفلوج ہو جائے گا۔

باہر کے طلباء یہاں آکر جموں کشمیر کے نوجوانوں کا حق چھین لیں گے وہ یہاں سے پی.جی کرکے واپس چلے جائیں گے۔

اور اُن کو آگے بڑھنے کے لئے پلیٹ فارم مل جائے گا۔

لیکن یہاں ڈاکٹروں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور دیہی علاقوں میں صحت کا نظام مکمل مفلوج ہوجائے گا۔

باہر سے ڈاکٹر آنے کی وجہ سے طلباء کے لئے یہاں کمنیکیشن ایک مسئلہ بن جائے گا۔

اور یہاں کے لئے مختص نشستیں پچاس فیصدی اس کوٹہ میں چلے جائیں گی ساتھ ہی جموں اور سرینگر کے بڑے کالجوں میں سو فیصدی نشستیں آل انڈیا کوٹہ میں جانے کا خدشہ ہے۔ جس وجہ سے مقامی طلباء کے لئے محدود نشستیں باقی رہ جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.