سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے ضلع انتظامیہ کو متاثرین کو تمام ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی‘۔ بتادیں کہ ڈوڈہ کے اثار علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم از جان جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا۔ Manoj Sinha condolence over Doda accident
منوج لیفٹیننٹ گورنر نے اس حادثے پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ڈوڈہ میں ہونے والے سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں سے صدمہ ہوا‘۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’میں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمی افسر کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا: ’میں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کو تمام ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: Vehicle Plunges Into Chenab River ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم ہلاک
یو این آئی