وہاں قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں نے احتجاج بھی کیا ہے ۔اس کے علاوہ متعدد سیاسی سماجی کارکنان نے بھی کھانے پینے پر سوال اُٹھائے تھے ۔
لیکن بھلیسہ میں قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے متعلق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 'سرکار کی طرف سے جو بھی گائڈ لائن جاری کی گئی ہیں اس کے مطابق ہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے اور لوگوں کی مانگ کے مطابق ہی کھانا ہر روز تیار کیا جاتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ کھانے کے حوالے سے کسی نے بھی کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ تمام ضروری سہولیات کو ہر وقت دستیاب رکھا جا رہا ہے تاکہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو شکایت کا موقع نہ مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگ بھی سرکار کی طرف سے جاری کردہ ایپ کا استعمال کریں جو اس وائرس کے متعلق کافی معلومات سے بھرا ہوا ہے اور حفظان صحت کے متعلق بھی اہم معلومات اس ایپ میں دستیاب ہے۔