ETV Bharat / state

Khleni tunnel Doda: کھلینی ٹنل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی، آفیشلز

خطہ چناب میں چھوٹی بڑی قریب آٹھ ٹنلز پر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں اور کنسٹرکشن کمپنیز کا کہنا ہے کہ بہت جلد ان ٹنلز کو عوامی آمد و رفت کے قابل بنایا جائےگا۔ Doda Khleni Tunnel

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 6:25 PM IST

Khleni tunnel Doda: کھلینی ٹنل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی، آفیشلز
Khleni tunnel Doda: کھلینی ٹنل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی، آفیشلز
کھلینی ٹنل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی، آفیشلز

ڈوڈہ: خطہ چناب میں سڑکوں کے بہتر نظام اور آل ویدر روڈز کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ضلع ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ میں کئی ٹنلز کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ اس ضمن میں خطہ چناب کے سبھی اضلاع، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں سفر کو آسان بنانے کی غرض سے کھلینی کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کا کام سرعت کے ساتھ جاری ہے۔

کھلینی ٹنل کی تعمیر انجام دے رہی کنسٹرکشن کمپنی کے منیجر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2021میں کھلینی ٹنل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قریب 600افراد رات دن تعمیری سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی ٹنل کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹنل مکمل ہونے کے بعد نہ صرف لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے حادثات میں بھی نمایاں کمی آنے کے قوی امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطبہ چناب کی بیشتر سڑکیں پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث برفباری اور شدید بارشوں کے دوران آمد و رفت کے لیے بند کی جاتی تھیں، تاہم کھلینی سمیت دیگر مقامات پر ٹنلز کی تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ ہی خطہ میں رابطہ سڑکوں کا نیٹورک کافی مضبوط ہوگا اور بارشوں اور برفباری کے دوران آمد و رفت میں زیادہ خلل واقع نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: Tunnel For Tangdhar ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج

واضح رہے کہ خطہ چناب میں سرینگر جموں شاہراہ سمیت ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں سڑک حادثات کے دوران سالانہ سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد عمر بھر کے لیے معذور جاتے ہیں۔ ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے خطہ چناب میں مختلف مقامات پر چھوٹی بڑی قریب آٹھ ٹنلز کی تعمیر کو منظوری دی تھی جن پر سنہ 2021سے کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.