ETV Bharat / state

JE Killed in Road Accident: سڑک حادثہ میں جونیئر انجینئر ہلاک

ضلع ڈوڈہ کے دیسہ، کپرن علاقے میں پیش آئے دلخراش سڑک سڑک حادثے میں محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے جے ای کی موت واقع ہو گئی۔ Road Accident in Doda JE killed

سڑک حادثہ میں جونیئر انجینئر ہلاک
سڑک حادثہ میں جونیئر انجینئر ہلاک
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 6:41 PM IST

سڑک حادثہ میں جونیئر انجینئر ہلاک

ڈوڈہ: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک مقامی جونیئر انجینئر کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ سڑک حادثہ ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے چار کلو میٹر دور ڈوڈہ - دیسہ کپرن سڑک پر گولی باغ ملوس کے مقام پر پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کار - جس میں محکمہ دیہی ترقی، بلاک کاستی گڑھ، میں بطور جونیئر انجینئر کام کر رہے ایک شخص سوار تھے - سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جا گری جس کے موقع پر جے ای کی موت واقع ہو گئی۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور رضاکار تنظیم ابابیل کے افراد موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابابیل تنظیم سے وابستہ رضاکاروں نے ایمبولنس میں خون میں لت پت زخمی شخص کو ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اُس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

حادثہ میں ہلاک ہوئے جونیئر انجینئر کی شناخت انل سنگھ منہاس ساکنہ مندھار، کاستی گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر، طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسمات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ جونیئر انجینئر کی لاش آبائی علاقے پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں: Doda Accident, 5 Persons Injured: ڈوڈہ سڑک حادثہ میں پانچ افراد زخمی

قابل ذکر ہے کہ پہاڑی اضلاع ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور ان میں ہو رہے جانی نقصان پر عوامی حلقوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بڑھتے ٹریفک، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: بھاگواہ سڑک حادثہ میں ہیلتھ ورکر ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.