کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے تو وہیں دوسری جانب اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ مزید مشکلات پیدا کر دیتی ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مرغ کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ایک ماہ قبل مرغ کے گوشت کی قیمت 60 تا 80 روپے فی کلو تھی لیکن اب 230 سے 250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ قیمتوں کے اضافے پر روک لگانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مرغ سپلائی میں کمی آنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد سپلائی کیسے بہتر ہو جاتی ہے یہ بھی سوچنے والی بات ہے۔
عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگانے کے لیے مؤثر کاروائی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔