ڈوڈہ میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ایک نرس کے ذریعہ اسقاط حمل سینٹر چلانے کی اطلاعات کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
اس سلسلے میں نرس کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈوڈہ کے ایک معروف سماجی کارکن نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ڈوڈہ کے مختلف مقامات پر اس طرح کے 9 غیر قانونی اسقاط حمل سینٹر کے باضابطہ طور نام اور اُن جگہوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام اور پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے بعد پولیس اور محکمہ صحت حرکت میں آیا اور غیر قانونی طور چل رہے اسقاط سینٹر پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔